اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'آنسوؤں کو بہنے دو' - بھارت رتن سچن تندولکر

بھارت رتن سچن تندولکر نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنے جذبات کو چھپانا نہیں چاہیے اور مشکل لمحات میں اگر وہ جذباتی ہو جائیں تو آنسوؤں کو بہنے دیجئے کیونکہ یہ آپ کو اور مضبوط بنائیں گے۔

'آنسوؤں کو بہنے دو'

By

Published : Nov 20, 2019, 8:03 PM IST

سچن نے انٹرنیشنل مینس ویک کے موقع پر تمام نوجوان لڑکوں اور مردوں کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مردوں سے مضبوط بننے کے لیے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اس خط کے ذریعہ اپنے جذبات کا بھی ذکر کیا ہے اور لکھا، "یہ ٹھیک ہے کہ مرد روئیں۔ یہ پیغام اس لئے ہے کہ اپنے جذبات کوظاہر کرنے سے آپ کمزور نہیں ہوتے ۔
"
سچن نے لکھا کہ آپ جلدہی شوہر، بھائی، دوست ، مینٹر اور ٹیچر بنیں گے۔ اس دوران آپ کی زندگی میں ایسے لمحات بھی آئیں گے جب آپ کو خوف، شبہ اور مشکلات کا تجربہ ہوگا۔ وہ وقت بھی آئے گا جب آپ ناکام ہوں گے اور آپ کارونے کا من کرے گا۔

لیکن یقینا ایسے وقت میں اپنے آنسوؤں کو روک لیں گے اورخودکو مضبوط دکھانے کی کوشش کریں گےکیونکہ عام طور پر مرد ایسا ہی کرتے ہیں۔مردوں کی اسی طرح پرورش کی جاتی ہے کہ مرد کبھی روتے نہیں اوررونے سے آدمی کمزور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی اسی طرح بڑے ہوئے ہیں، لیکن وہ غلط تھے۔ انہیں تکلیف اور جدوجہد نے ہی اتنا مضبوط اور کامیاب بنایا ہے۔ سچن نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی 16 نومبر 2013 کی تاریخ کو بھول نہیں سکتےہیں۔ان کا گلا بھرآیا تھا اورپھر اچانک انکے آنسو بہنے لگے اور حیرت کی بات ہے کہ اس کے بعد وہ سکون محسوس کرنے لگے تھے۔

بھارتی کرکٹ کے ماسٹر بلاسٹر سچن نے کہا کہ رونے اور آنسو دکھانے میں كوئي شرم نہیں ہے اوریہ آپ کی زندگی کا حصہ ہے اور اس سے آپ مضبوط بنتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details