بریڈمین ایک ایسے بلے باز جن کے بیٹ سے خوب رن بنے ہر اننگز میں اوسطاً 100 رنز۔ وہ اور بھی رن بنا سکتے تھے لیکن دوسری جنگ عظیم نے ان کے کیریئر کو ختم کر دیا۔ ان کے 6 سال عالمی جنگ کی وجہ سے ضائع ہو گئے۔
کرکٹ کی دنیا کے ڈان کہے جانے والے بریڈمین کے کیریئر میں 9994 کا اعداد و شمار بہت خاص تھا کیونکہ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں بیٹنگ کا اوسط ہے جس کے قریب کوئی بلے باز بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
بریڈمین کی پیدائش 27 اگست 1908 کو آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلس میں ہوئی، بریڈ مین نے 52 میچوں میں 80 ٹیسٹ اننگز کھیلی جس میں 29 سنچری بنائی، اسی طرح اوسط 2.75 اننگز کے بعد ان کے بلے سے ایک سنچری ضرور بنی، ان کا سب سے زیادہ اسکور 334 رن رہا۔
ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر بھی ان کے بے مثال بلے بازی کے ایوریج کے بھی قریب نہیں پہنچ سکے، سچن نے 200 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 53.78 کے ایوریج سے رن بنائے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 329 اننگز میں 51 سنچریاں بنائیں، اس طرح ان کے بلے سے اوسطاً 6.45 اننگز کے بعد ایک سنچری بنی۔
بھارت کی طرح آسٹریلیا میں بھی کرکٹ کے بہت شائقین ہیں اور ڈان بریڈمین جیسا کوئی اور کرکٹر آسٹریلیا کو نہیں مل سکا، بریڈمین کا ٹیسٹ ایوریج 99.94 آسٹریلیائی ثقافت میں رچ چکا ہے اور اس کے پیش نظر ملک کے قومی نشریاتی ادارے آسٹریلیائی براڈکاسٹ کارپوریشن (اے بی سی) نے ہر کیپٹل سٹی میں اپنا پوسٹ باکس نمبر 9994 رکھا ہے۔
بریڈمین کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ ہی نہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ان کا اوسط 90 سے زیادہ رہا۔ فرسٹ کلاس میچ میں انہوں نے 338 اننگز میں 28067 رن بنائے، ان کا اوسط 95.14 رہا،ان کا بہترین اسکور 452 رن پر ناؤٹ ہے۔