بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آج 2020 کے لیے سالانہ پلیئرز معاہدوں کا اعلان کیا، لیکن انہوں نے 27 کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان ایم ایس دھونی کا نام شامل نہیں کیا جنھیں سالانہ پلیئرز معاہدہ حاصل تھا۔
دھونی نئے سالانہ پلیئرز معاہدوں سے باہر بتا دیں کہ دھونی اے کٹیگری میں تھے، جس میں ان کو ایک برس تک 5 کروڑ روپے ملتا تھا۔
بتا دیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کو گریڈ اے پلس میں ڈال دیا گیا، جو معاہدوں کی فہرست میں اعلی درجہ ہے۔
دھونی نئے سالانہ پلیئرز معاہدوں سے باہر مذکورہ معاہدہ اکتوبر سنہ 2019 سے ستمبر سنہ 2020 تک کا ہے۔
کھلاڑیوں کی نئی سالانہ معاہدوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
- گریڈ اے پلس میں 7 کروڑ روپے پانے والے کھلاڑی:
وراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ۔
- گریڈ اے میں 5 کروڑ روپے پانے والے کھلاڑی:
روی چندرن اشون، رویندر جڈیجا، بھونیشور کمار، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، شیکھر دھون، محمد شامی، ایشانت شرما، کلدیپ یادو، رشبھ پنت۔
- گریڈ بی میں 3 کروڑ روپے پانے والے کھلاڑی:
وریدھیمان ساہا، امیش یادو، چہل، ہاردک پانڈیا، مینک اگروال۔
- گریڈ سی میں 1 کروڑ روپے پانے والے کھلاڑی:
کیدار جادھو، نودیپ سینی، دیپک چہر، منیش پانڈے، ہنوما وہاری، شاردل ٹھاکر، شریس آئیر، واشنگٹن سندر وغیرہ شامل ہیں۔