اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈی ڈی سی اے کو چھ ہفتوں میں انتخابات کرانے کی ہدایت - دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے چھ ہفتوں کے اندر چیئرمن، خزانچی اور چار ڈائریکٹرز کے عہدوں کے لیے انتخابات کرائے۔

DDCA
DDCA

By

Published : Jun 18, 2020, 8:26 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 'ڈی ڈی سی اے چھ ہفتوں کے اندر صدر، خزانچی اور چار ڈائریکٹرز کے عہدوں کے لیے انتخابات کرائے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک انتخابی افسر مقرر کرے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ 'ڈی ڈی سی اے صدر، خزانچی اور چار ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے لوک پال کی ہدایتوں پر عمل کیا جائے اور انتخابی افسر مقرر کیا جائے۔

اس آرڈر کی کاپی موصول ہونے کی تاریخ سے چھ ہفتوں میں انتخابات ہونے چاہئیں۔

ہائی کورٹ نے تنخواہوں اور اخراجات کی ادائیگی کے زیر التواء مسئلے پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ 'ڈی ڈی سی اے کی ذمہ داریوں، ملازمین کی تنخواہوں، سماعت کی اگلی تاریخ تک مطلوب اخراجات ہوں گے۔ مثلاً ڈی ڈی سی اے کرکٹ ٹیم، سلیکٹرز، کوچ اور معاون عملہ کو سفر اور ہوٹل کے اخراجات ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details