دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ دہلی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے آئی پی ایل سمیت سبھی کھیلوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔
دہلی میں آئی پی ایل سمیت دیگر بڑے انعقاد پر پابندی انہوں نے کہاکہ سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپنے علاقوں میں کورونا وائرس سے متعلق احکامات کے نفاذ کی نگرانی کریں گے۔ ہم سبھی کو مل کر اس خطرناک وائرس کو پھیلنےسے روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے طے کیا ہے کہ دہلی میں ہونےوالے آئی پی ایل میچوں پر پابندی لگائیں گے جہاں لو گ ہزاروں کی تعداد میں میچ دیکھنے آتے ہیں۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو ایسے انعقاد والے مقامات پر جمع ہونے سے روکنا ضروری ہے۔
آئی پی ایل 29مارچ سے شروع ہونا ہے اور اس کا پہلا مقابلہ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان ممبئی کے وانكھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دہلی حکومت نے اس سے پہلے جمعرات کو کورونا وائرس کو وبا قرار دیتے ہوئے سبھی سنیما گھروں، اسکولوں اور کالجوں کو 31مارچ تک بند کرنے کا حکم دیاتھا۔
حالانکہ جن اسکولوں میں امتحانات چل رہےہیں وہ بند نہیں کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت نے سبھی عام سویمنگ پول کو 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی سرکاری، پرائیویٹ دفتروں اور عام مقامات کو وائرس سے بچانے کےا قدامات کئےجائیں گے۔
دہلی میں آئی پی ایل سمیت دیگر بڑے انعقاد پر پابندی اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کرلی گئی ہے اور 500سےزیادہ بستروں کا خصوصی طورپر انتظام کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 73ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وائرس سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کررہی ہے، اس سے ڈرنے کی ضروری نہیں ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرا اثرپڑرہا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔