دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے امید ظاہر کی ہے کہ آلودگی سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 نومبر کو کھیلے جانے والا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
دہلی میں آلودگی کی سطح تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ دیپاولی کے ایک دن بعد پیر کے روز موسم میں ہوا کا معیار پہلی مرتبہ شدید سطح پر پہنچ گیا۔
کجریوال نے دہلی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "مجھے امید ہے کہ کرکٹ کی راہ میں آلودگی نہیں آئے گی۔ ہم آلودگی کو کم کرنے کے لیے 4 نومبر سے طاق اور جفت کی اسکیم بھی نافذ کررہے ہیں۔