اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل-13 : دہلی کیپلٹس نے کولکاتہ کو شکست دی - کے کے آر 8 وکٹ کے نقصان پر 210 رن

دہلی کپیٹلس نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائڈر کو 18 رنوں سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2020: کولکاتا کی 18 رنوں سے شکست
آئی پی ایل 2020: کولکاتا کی 18 رنوں سے شکست

By

Published : Oct 4, 2020, 10:26 AM IST

آئی پی ایل سیزن 13 میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 18 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ٹیبل پوزیشن میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

دلی نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 228 رنوں کا بڑا اسکول بنایا اور کولکاتا کے چیلنج کو آٹھ وکٹ پر 210 رن پر روک دیا۔ دلی کی جانب سے چار میچوں میں یہ تیسری جیت رہی جبکہ کولکاتا کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی پی ایل -13 میں دہلی کا اسکور اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ شارجہ کے چھوٹے گراؤنڈ میں لگاتار چھٹی اننگز میں 200 سے زیادہ کا اسکور بنا اور دلی کے بڑے اسکور آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ کپتان ایر نے 38 گیندوں پر سات چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے۔

پرتھوی نے 41 گیندوں پر 66 رنز میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے رنوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 17 گیندوں پر 38 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپنر شیکھر دھون نے 16 گیندوں پر 2 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شمرون ہیتمائیر نے پانچ گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے سات رنز بنائے۔

دہلی کی اننگز میں 18 چوکے اور 14 چھکے لگے۔ دہلی نے آخری پانچ اوورز میں 77 رنوں کا اضافہ کیا جس سے دہلی نے اس گراؤنڈ پر راجستھان رائلز کے 226 کے اسکورکو پیچھے چھوڑکر اس آئی پی ایل کا ایک بڑا اسکور بنا ڈالا۔

پرتھوی اور شیکھر نے پہلے وکٹ کیلئے 56 رنز کی شراکت داری کی جبکہ پرتھوی نے اپنے کپتان ایر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 73 رنز کا اضافہ کیا۔ ایر اور پنت نے تیسرے وکٹ کے لئے 72 رنوں کی شراکت داری کی۔ ان تین بڑی شراکت داریوں کی بنیاد پر دہلی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اسکور کیا۔

دہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ کا یہ دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ دہلی نے 2011 کے آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف 231 رن بنائے تھے۔ کولکاتا کی طرف سے ساڑھے 15 کروڑ روپے کے کھلاڑی پیٹ کمنس نے چار اوورز میں 49 رن بنائے۔ ورون چکرورتی نے 49 رن پر ایک وکٹ، آندرے رسل نے 29 رن پر دو اور کملیش ناگرکوٹی نے 35 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details