اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی کیپیٹلس نے کنگس الیون پنجاب کوشکست دی - آئی پی ایل کا دوسرا میچ

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ایک سنسنی خیز میچ میں سپر اوور میں پنجاب کنگس الیون کو ہرادیا۔ سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا۔

دہلی کیپیٹلس نے کنگس الیون پنجاب کو شکست دی
دہلی کیپیٹلس نے کنگس الیون پنجاب کو شکست دی

By

Published : Sep 21, 2020, 1:13 AM IST

Updated : Sep 21, 2020, 2:26 AM IST

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ایک سنسنی خیز میچ میں سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کو ہرادیا۔ دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 157 رن بنائے اور اس کے جواب میں پنجاب کی پوری ٹیم بھی 157 رن بناکر ہی آل آوٹ ہوگئی ، جس کی وجہ سے میچ سپر اوور میں چلا گیا۔ تاہم سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا۔

سپر اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہل نے دو رن لیا اور پھر دوسری گیند پر وہ کیچ آوٹ ہوگئے ۔ تیسری گیند پر ربادا نے نکولس پورن کو کلین بولڈ کرکے پنجاب کی ٹیم کو محض دو رن پر روک دیا ۔ دہلی کی طرف سے سپر اوور میں کھیلنے کیلئے کپتان سریش ائیر اور ریشبھ پنت کریز پر آئے جبکہ گیند بازی کی ذمہ داری محمد سمیع کو سونپی گئی ۔ پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا ۔ دوسری گیند وائڈ ہوگئی اور تیسری گیند پر ریشبھ پنت نے دو رن بناکر میچ دہلی کیپٹلس کے نام کردیا۔

اس سے پہلے 158 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان پر اتری کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کی جانب مینک اگروال نے شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 60 گیندوں پر 89 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 21 رن ، کرون نائر نے ایک رن ، میکسویل نے ایک رن ، سرفراز خان نے 12 رن ، کرشنپا نے 21 رن اور کرس جارڈن نے پانچ رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل2020: ڈوین براوو اگلا میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے

Last Updated : Sep 21, 2020, 2:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details