اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 13: دہلی نے چنئی کو 44 رنز سے شکست دی - دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم

نوجوان اوپنر پرتھوی شا (64) کی عمدہ نصف سنچری اور گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے جمعہ کے روز چنئی سپر کنگس کو 44 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی درج کرلی، جبکہ چنئی کو تین میچوں میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی پی ایل- 13: دہلی نے چنئی کو 44 رنز سے شکست دی
آئی پی ایل- 13: دہلی نے چنئی کو 44 رنز سے شکست دی

By

Published : Sep 26, 2020, 7:04 AM IST

جمعہ کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل -13 میچ میں دہلی کیپٹل نے چنئی سپر کنگز کو 44 رنز سے شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز نے 20 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ چنئی کی پوری ٹیم 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز بنا سکی۔

مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیل رہی چنئی سپر کنگز کو جمعہ کے روز انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹل نے اسے 44 رنز سے شکست دی۔

وہیں فاف ڈو پلیسیس نے سب سے زیادہ 43 رنز بنانے۔ چنئی 20 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رن بنا سکی۔

لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے دھون (35 رنز، 27 گیند ، 3 چوکے ، 1 چھکے) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو پہلی کامیابی دلائی۔


دہلی کیپیٹل نے شیکھر دھون (35)، وکٹ کیپر رشبھ پانت (ناٹ آؤٹ 37) اور کپتان شریئس آئیر (26) کی اہم شراکت سے 20 اووروں میں تین وکٹوں پر 175 کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

چنئی کی بلےبازی لگاتار دوسرے میچ میں بڑے اسکور کے دباؤ میں بکھر گئی اور 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 131 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ دہلی کی طرف سے کیگیسو ربادا نے 26 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انریچ گورتجے نے 21 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details