اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کی اننگز لڑکھڑائی - کولکاتا کے ایڈن گارڈن

ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی مشکلات کا شکار ہے۔ کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے چھ کٹوں کے نقصان پر77 رن بنالیے ہیں۔

بنگلہ دیش کی اننگز لڑکھڑائی

By

Published : Nov 22, 2019, 3:54 PM IST

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

بنگلہ دیش کی اننگز لڑکھڑائی

بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 15 رنوں کے مجموعی اسکور پر امرالقیس چاررن بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس کے بعد کپتان مومن الحق کو امیش یادو نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

بنگلہ دیش کی اننگز لڑکھڑائی

اس کے بعد امیش یادو نے محمد میتھن کو کلین بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو زوردار جھٹکا دیا ۔

محمد سمیع نے شاندار بالنگ کر تے ہوئے تجربہ کار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم کو کھاتے کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی ۔

بنگلہ دیش کی اننگز لڑکھڑائی

ایشانت شرمانے محمداللہ کو چھ رنوں کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔لیٹن داس 24 رن بنا کر ریٹائرہارٹ ہوئے۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 77 رن بناکر بحران میں مبتلا ہے۔

بھارت کی جانب سے امیش یادوکو تین،ایشانت شتما کودواجبکہ محمد سمیع کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل تاریخی ٹسٹ میچ کی شروعات سے قبل وزیراعلیٰ مغربین بنگال ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیون سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت کئی عظیم شخصیات موجودتھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details