اردو

urdu

'ایک دن برائن لارا کا ریکارڈ توڑوں گا'

By

Published : Dec 4, 2019, 7:22 PM IST

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'ایک ضرور ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلےباز برائن لارا کا ریکارڈ توڑوں گا۔'

ڈیوڈ وارنر
ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 335 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد وارنر کی ملاقات برائن لارا سے ہوئی جہاں لارا نے انہیں ناٹ آؤٹ 335 رنز بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'چوںکہ پاکستان کے خلاف میں لارا کے 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گیا لیکن مجھے امید ہے کہ لارا کے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے اور محسوس ہورہا تھا کہ وارنر 400 رنز کا اسکور بآسانی بنالیں گے لیکن اسی وقت کپتان ٹم پین نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے یہ ریکارڈ ٹوٹ نا سکا۔

میچ کے بعد وارنر نے برائن لارا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ میں لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

وارنر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ'عظیم کھلاڑی سے ملاقات شاندار رہی، شاید ایک دن 400 رنز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑنے کا موقع ملے گا۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارا نے کہا تھا 'مجھے لگتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر مستقبل میں یہ کامیابی حاصل کریں گے'

ویسٹ اندیز کے اس عظیم بلے باز نے دو مرتبہ سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ توڑا ہے، سنہ 1994 میں انگلینڈ کے خلاف 375 رنز بنا کر گیری سوبرس کے 365 رنز کا 36 برسوں پرانا ریکارڈ توڑا تھا لیکن آسٹریلیا کے سابق بلے باز نے 380 رنز بنا کر لارا کے 375 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا تاہم سنہ 2004 مین ایک مرتبہ پھر سے لارا نے ناٹ آؤٹ 400 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا تھا جو اب بھی برقرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details