اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ملان کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ فاتح - سب سے تیز سنچری

ڈیوڈ ملان (ناٹ آؤٹ 103) اور کپتان ایون مورگن (91) کی زبردست اننگز کی بدولت انگلینڈ نے اپنے ٹوئنٹی 20 تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کے ساتھ میزبان نیوزی لینڈ کو چوتھے میچ میں 76 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 کی برابری حاصل کر لی ہے۔

ملان کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ فاتح

By

Published : Nov 8, 2019, 7:47 PM IST

انگلش بلے باز ملان نے 48 گیندوں میں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کے لئے ٹوئنٹی 20 کی سب سے تیز سنچری بنانے کی بھی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ انہوں نے 51 گیندوں میں نو چوکے اور چھ چھکے لگا کر 103 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ لوٹے۔ ان کے ساتھ مورگن نے 41 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے کیریئر کی بہترین 91 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی سنچری سے نو رن دور رہ گئے۔

نیوزی لینڈ کے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری مہمان انگلینڈ نے موقع کا پورا فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241 رن کا اسکور کھڑا کیا جو انگلینڈ کی ٹوئنٹی 20 تاریخ کا بھی سب سے بہترین اسکور ہے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے گزشتہ 230 رن کے سب سے زیادہ ا سکور کو پیچھے چھوڑا۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 16.5 اوور میں 165 رنز پر ہی ڈھیر ہو گیا۔اوپنر ٹام بیٹن نے 31 رن بنائے جبکہ جانی بيرسٹو آٹھ رن ہی بنا سکے ۔اوپننگ جوڑی 16 رنز ہی جوڑ سکی۔ دوسرے وکٹ کے لئے ملان اور بیٹن نے 42 رنز جوڑے جبکہ تیسرے وکٹ کے لئے مورگن اور ملان نے 182 رن کی ساجھےداری کی جو ٹوئنٹی 20 تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی اور تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔ نیوزی لینڈ کے مشیل سیٹنر نے 32 رن پر دو اور ٹم ساؤتھی نے 47 رن پر ایک وکٹ نکالا۔

بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کے لیے مارٹن گپٹل (27) اور کولن منرو (30) نے پہلے وکٹ کے لئے 54 رن کی ساجھےداری کی۔ اس کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور فلاپ رہا اور اس نے 78 رن پر آدھی ٹیم گنوا دی۔ کپتان ٹم ساؤتھی نے 39 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے میٹ پاركسن نے 47 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے۔ سیم کیرن، ٹام کیرن اور پیٹ براؤن نے ایک ایک وکٹ نکالا، کرس جارڈن کو دو وکٹ ملے۔ دونوں ٹیمیں اب 2-2 کی برابری پر پہنچ گئی ہیں اور فیصلہ کن میچ آکلینڈ میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details