اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کنیریا بھی گنگولی کو آئی سی سی صدر بنانے کے حامی - سورو گنگولی کی تعریف

کنیریا نے کہا کہ 'گنگولی ایک زبردست کرکٹر تھے اور وہ آئی سی سی کے چیف کے کردار کے لئے ایک بہترین امیدوار ہوسکتے ہیں۔ سورو گنگولی ایک بہترین کرکٹر رہے ہیں، وہ باریکیاں سمجھتے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر کے کردار کے لئے ان سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہے۔'

کنیریا بھی گنگولی کو آئی سی سی صدر بنانے کے حامی
کنیریا بھی گنگولی کو آئی سی سی صدر بنانے کے حامی

By

Published : Jun 7, 2020, 11:04 PM IST

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے بعد پاکستان کے معتوب لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھی سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کی تعریف کرتے ہوئے آئی سی سی کا آئندہ صدر بننے کی حمایت کی ہے۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے کنیریا نے کہا کہ 'اگر گنگولی آئی سی سی کے چیف بن جاتے ہیں تو وہ دوبارہ آئی سی سی سے اپیل کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ انہیں کرکٹ کے عالمی ادارے کی طرف سے بہتر جواب ملے گا۔'

ایک نجی ٹی وی چینل پر گنگولی کے آئی سی سی چیف بنائے جانے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں اپیل داخل کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کنیریا نے کہا کہ 'ہاں میں گنگولی سے اپیل کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی ہر ممکن مدد کرنے میں میری مدد کرے گی۔

کنیریا جنہوں نے پاکستان کے لئے 261 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف وسیم اکرم ، وقار یونس اور عمران خان کے اعداد و شمار سے پیچھے ہیں ۔ کنیریا پر 2012 میں ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ لیگ اسپنر نے ابتدائی طور پر اس الزام سے انکار کیا تھا لیکن 2018 میں انہوں نے آخر کار اعتراف کرلیا تھا۔

کنیریا نے کہا کہ 'گنگولی ایک زبردست کرکٹر تھے اور وہ آئی سی سی کے چیف کے کردار کے لئے ایک بہترین امیدوار ہوسکتے ہیں۔ سورو گنگولی ایک بہترین کرکٹر رہے ہیں۔ وہ باریکیاں سمجھتے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر کے کردار کے لئے ان سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہے۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کے صدر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اگر وہ آئی سی سی کے چیف بن جاتے ہیں تووہ کرکٹ کو آگے لے جاسکتے ہیں۔'

کنیریا نے مزید کہا کہ 'انہیں آئی سی سی کے صدر بننے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں پی سی بی کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی۔ گریم اسمتھ پہلے آئی سی سی صدر کے طور پر گنگولی کی حمایت کر چکے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details