اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈیل اسٹین کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع - جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین

جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن یک روزہ اور ٹی-20 میں اپنی گیند بازی کا جوہر دکھائیں گے۔

نے کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن یک روزہ اور ٹی-20 میں اپنی گیند

By

Published : Aug 6, 2019, 8:40 AM IST

جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل اسٹین کافی وقت سے زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر ہیں، گزشتہ روز اسکی اطلاع جنوبی افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن کو دی گئی، حالانکہ اسٹین یک روزہ اور ٹی-20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کو کہا الوداع


چھتیس سالہ اسٹین نے کہا کہ آج میں کرکٹ کے اس فارمیٹ سے الگ ہو رہا ہوں، جس سے میں نے سب سے زیادہ پیار کیا، میرے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین ورزن ہے، یہ آپ کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور سے جانچتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ میچ نہ کھیل پانے کے بارے میں سوچ کر ہی برا احساس ہوتا ہے، لیکن کبھی نہ کھیل پانا زیادہ تکلیف دہ ہے،اس لیے میں یک روزہ اور ٹی-20 پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔


واضح رہے کہ اسٹین نے دسمبر 2004 میں انگلینڈ کے خلاف پورٹ الیزابریتھ میں ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب گیند باز ہیں ۔
ڈیل اسٹین نے 93 ٹیسٹ میچوں میں 22.95 کی اوسط سے 439 وکٹ لے چکے ہیں۔


:

ABOUT THE AUTHOR

...view details