اردو

urdu

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

By

Published : Feb 17, 2020, 10:05 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:08 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں رانادا اور ڈوپیلسس کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ ٹی -20 اور ٹیسٹ ٹیموں سے کپتانی چھوڑنے والے تجربہ کار بلے باز فاف ڈو پلیسس اور تیز گیند باز كیگسو ربادا کی ٹی -20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ بورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی -20 سیریز میں ڈو پلیسس اور ربادا کو منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمبا باوما کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

سلیکٹر لنزا جوڈي نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ 2-1 کے فرق سے ہار گئی ۔

لیکن تینوں مقابلوں میں زبردست کھیل دیکھنے کو ملا۔جنوبی افریقہ ٹی -20 سیریز تو نہیں جیت سکی لیکن جس طرح بلے بازوں نے مظاہرہ کیا وہ دیکھنا شاندار تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ربادا اور اینرچ نورتجے کی واپسی سے ٹیم کی بولنگ یونٹ کو مضبوطی ملے گی اور ڈو پلیسس اپنا تجربہ دیگر بلے بازوں کے ساتھ شئیر کریں گے جو پہلے سے ہی اچھی فارم میں چل رہے ہیں ۔

اس سے پہلے ڈو پلیسس نے آج جنوبی افریقہ ٹی -20 اور ٹیسٹ ٹیموں سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا

اس کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز كوئنٹن ڈی کوک ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جو پہلے ہی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں ۔

جنوبی افریقہ 21،23 اور 26 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 میچ کھیلے گی۔

جنوبی افریقی ٹی۔20 ٹہم

کونٹک ڈی کوک(کپتان)،تمبا باوما ،فاف ڈوپلیسس،روسی وین ڈر ڈویسن،ڈیوڈ ملر،پیٹ وین بلیجون،ڈیوئن پیرٹورئیس،آندالے پھیلکووا،جان جان اسمٹ،کایگسو ربادا،تبریز شمشمی،لنگی اینگڈی،بوجرن فورٹین، انریچ نورٹجے،ڈیل اسٹین،ہنرچ کلاسن

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details