اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹر سریش رینا، گرفتاری کے بعد رہا - کرکٹر سریش رینا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رینا کو ممبئی ایئرپورٹ کے قریب ممبئی کے ایک کلب میں چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

cricketer-suresh-raina-released-after-his-arrest
کرکٹر سریش رینا گرفتاری کے بعد رہا

By

Published : Dec 22, 2020, 1:58 PM IST

ممبئی پولیس نے کہا کہ 'کرکٹر سریش رینا سمیت 34 افراد پر آئی پی سی کی دفعہ 188، 269، 34 اور این ایم ڈی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اس چھاپے میں مجموعی طور پر 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں ممبئی کلب کے سات ملازمین بھی شامل ہیں۔ ان تمام کے خلاف کووڈ ۔ 19 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس آر پی سہار پولیس اسٹیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'گرفتار ہونے والوں میں کرکٹر سریش رینا بھی شامل تھے جنہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں تمام کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ممبئی پولیس نے کہا کہ 'کرکٹر سریش رینا سمیت 34 افراد پر آئی پی سی کی دفعہ 188، 269، 34 اور این ایم ڈی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details