اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سیم کیرن بیمار پڑنے کے بعد آئسولیشن میں

کیرن پریکٹس میچ کے پہلے دن گراؤنڈ میں آئے اور ناٹ آؤٹ 15 رنز بنائے تھے لیکن اسی رات وہ بیمار ہوگئے۔ ای سی بی کے مطابق کیرن جمعرات کی سہ پہر کو بہتر محسوس کررہے تھے۔

cricketer sem keran in isolation after feeling unwell
علامتی تصویر

By

Published : Jul 3, 2020, 8:53 PM IST

انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کیرن بیمار ہونے کے بعد ایجس بال کے اپنے کمرے میں آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعرات کو بتایا کہ کیرن بدھ کی رات بیمار ہو گئے جس کے بعد وہ ایجس بال میں آئسولیشن میں چلے گئے۔ کیرن یہاں انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کے مابین جاری پریکٹس میچ میں جوز بٹلر کی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ اب اس میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

کیرن پریکٹس میچ کے پہلے دن گراؤنڈ میں آئے اور ناٹ آؤٹ 15 رنز بنائے تھے لیکن اسی رات وہ بیمار ہوگئے۔ ای سی بی کے مطابق کیرن جمعرات کی سہ پہر کو بہتر محسوس کررہے تھے۔ ای سی بی نے اطلاع دی کہ کیرن کی ٹیم کے ڈاکٹر مستقل نگرانی کر رہے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

انگلینڈ کا 30 رکنی تربیتی گروپ 23 جون سے ایجس بال میں ہے اور وہ 8 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس کیمپ کے آغاز کے بعد سے انگلینڈ کے کھلاڑی اور عملہ ہفتے میں دو بار کورونا کی جانچ کرا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details