اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹ کھلاڑی منوج تیواری ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل - ٹی ایم سی

ترنمول کانگریس سے حال ہی میں لکشمی رتن شکلا نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن اب ایک دوسرے کرکٹ کھلاڑی کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کرکٹ کھلاڑی منوج تیواری ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔

کرکٹ کھلاڑی منوج تیواری ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل
کرکٹ کھلاڑی منوج تیواری ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل

By

Published : Feb 24, 2021, 1:43 PM IST

کھیل کے میدان اور ڈریسنگ روم میں لکشمی رتن شکلا اور منوج تیواری کی رقابت سے سب واقف ہیں، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ رقابت اب سیاست کے میدان میں بھی نظر آئے گی۔ حال ہی میں ترنمول کانگریس کی حکومت میں جونیر منسٹر رہے لکشمی رتن شکلا نے پارٹی کے تمام عہدے اور وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ترنمول کانگریس نے بھی اب لگتا ہے اس کے متبادل کے طور پر منوج تیواری کو ڈھونڈ لیا ہے۔

کرکٹ کھلاڑی منوج تیواری ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے عوامی جلسے کے درمیان ہی ترنمول کانگریس میں منوج تیواری شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔گرچہ اس سلسلے میں بنگال ٹیم کے سابق کھلاڑی کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کے علاوہ تین فٹ بال کھلاڑیوں کے بھی اسی دن ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں ہیں، جن میں مانس بھٹاچاریہ، بدیس باسو اور شومک دتا شامل ہیں۔ مانس اور بدیس کو متعدد بار ترنمول کانگریس کے جلسوں میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details