اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا باپ بنے - بھارتی کرکٹر

پانڈیا بھارت کے لئے اب تک 11 ٹیسٹ ، 54 ون ڈے اور 40 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔

ہاردک پانڈیا باپ بنے
ہاردک پانڈیا باپ بنے

By

Published : Jul 30, 2020, 8:46 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا والد بن گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ نتاشا اسٹانکوچ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر میں بےبی لڑکا پیدا ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے تصویر میں بچے کا چہرہ نہیں دکھایا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 31 مئی 2020 کو ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا اسٹانکوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہ کیا تھا کہ ننھا مہمان ان کے گھر آنے والا ہے۔

پانڈیا بھارت کے لئے اب تک 11 ٹیسٹ ، 54 ون ڈے اور 40 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے آخری بار بھارت کے لئے گزشتہ سال ستمبر میں بنگلور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حادثے کا شکار مزدور معاوضے کا طلب گار

ABOUT THE AUTHOR

...view details