پاکستان کے کامیاب لیگ اسپنریاسر شاہ کو پاکستانی ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کردیاگیا۔ پاکستانی اسپنر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وہ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ 16 دسمبر کو پاکستانی ٹسٹ ٹیم کودوبارہ جوائن کریں گے۔
آئندہ 19 دسمبر کو اور پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ کھیلاجائے گا۔
پاکستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری ہوئی ہے۔ کراچی میں واقع نیشنل اسٹیڈیم میں مشتاق احمد کی نگرانی میں اسپن بالنگ کنسلٹنٹ ک پروگرام چل رہاہے۔
معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک بائولرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16اور انڈر 19بالرز کے ساتھ بھی کام کریں گے‘ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔