بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا نے کہاکہ بنگال رنجی ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں ہے۔
راجکوٹ میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی فائنل میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 13 برسوں کے بعد رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی قیمت پر خطاب جیتنے کا موقع گنوانا نہیں چا ہتے ہیں اس لئے ہم نے مضبوط اور متوازن ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کاکہنا ہے کہ فائنل سے قبل ہی میں ریاستی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے بی سی سی آئی سی درخواست کی تھی لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے مجھے رنجی ٹرافی میں کھیلنے کا نہیں ملا تھا۔
ساہا نے کہاکہ لیکن خطابی معرکہ میں اپنی ریاستی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے خوشی کی بات ہے لیکن اس سے زیادہ خوشی کی بات اس وقت ہوگی جب ہم خطاب جیت کر راجکوٹ سے کولکاتا پہنچںں گے۔