ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کورم پورا نہ ہونے کے سبب الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بورڈ کا ملتوی شدہ الیکشن 11 اپریل کو ہوگا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بتایا کہ انتخابات کو ووٹرز کی کمی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ کے موجودہ صدر رکی اسکیررٹ دوبارہ صدارتی عہدے کے لئے الیکشنی میدان میں ہیں۔
آئین کے مطابق سالانہ عام میٹنگ میں 12 میں سے کم از کم 9 ممبران کی ضرورت تھی لیکن ورچوئل میٹنگ میں صرف جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن، لیورڈ آئی لینڈ کرکٹ بورڈ، ترینداد اینڈ ٹوبیگو اور ترینداد کرکٹ بورڈ اور ونڈ وارڈ آئی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دو دو ممبر میٹنگ میں آئے۔
گیانہ کرکٹ بورڈ اور بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن سے کوئی بھی نمائندہ نہیں آیا جس کی وجہس ے میٹنگ کو ملتوی کرنا پڑا۔