بھارت عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں 360 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ بھارت نے پہلے ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے اور پھر جنوبی افریقہ کو 3-0 اور بنگلہ دیش کو 2-0 سے گھریلو زمین پر شکست دی تھی۔
'سیریز میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی' بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری سے ویلنگٹن میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہاکہ چھ ٹیسٹ میں سے دو ٹیسٹ میچ غیر ملکی زمین پر جیتنا ایک خوشگوار شروعات ہوگی۔
'سیریز میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی' ہمیں اس سال نیوزی لینڈ سے دو اورآ سٹریلیا سے چار سمیت کل چھ ٹیسٹ مقابلے کھیلنے ہیں اور ہم ان مقابلوں میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم کی طرح کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پورے 120 پوائنٹس حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
بھارت اس سیریز میں روہت شرما کے بغیر کھیلنے اترے گی جو پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ روہت کی جگہ ٹیم میں مینک اگروال کو شامل کیا گیا ہے اور پرتھوی شا پہلے ہی شکھر دھون کی جگہ ٹیم میں شامل ہیں۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ انڈیا اے کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے شبھمن گل کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
'سیریز میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی' روی شاستری نے کہاکہ پرتھوی اور گل دونوں ہی بلے باز بہترین بلے بازی کرتے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان میں سے کسے آخری الیون میں جگہ ملے گی بلکہ یہ اہم ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو بھی پتہ ہے کہ ان کے لئے یہ بات زیادہ ضروری ہے۔ شبھمن کے بارے میں کوچ نے کہاکہ وہ کافی باصلاحیت ہیں اور ان کی بلے بازی کافی مستحکم ہے اور وہ مثبت اظہار کے ساتھ بلے بازی کرنے اترتے ہیں۔ ایسے نوجوان کھلاڑی جن کی عمر 20 یا 21 سال ہے اس کے لئے یہ بہت اہم بات ہے۔
'سیریز میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی' بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں پرتھوی ، مینک اور شبھمن تینوں ہی بلے باز فلاپ رہے۔ پہلی اننگز میں پرتھوی اور گل بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے جبکہ مینک نے ایک رنز بنائے۔
تینوں بلے بازوں کو اسکاٹ كگیلجن نے آؤٹ کیا۔ ان کاکہنا ہے یہ سب ایک ہی اسکول سے ہیں اور انہیں نئی گیند سے کھیلنا اور چیلنج کو قبول کرنا پسند ہے۔ بدقسمتی سے روہت اس سیریز سے باہر ہیں جس کی وجہ سے پرتھوی اور شبھمن میں سے کسی ایک کو مینک کے ساتھ اوپننگ کرنی ہے۔ یہ مقابلہ ضروری ہے۔