وکرم سولنکی مائیکل ڈی وینٹو کی جگہ لیں گے۔ سابق آسٹریلیائی کرکٹر وینٹو چار سال تک کلب کے کوچ رہے اور انہوں نے گزشتہ ماہ ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سولنکی نے 2013 میں بطور کھلاڑی سرے میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2016 میں اس کھیل سے سبکدوشی ہوئی تھی۔
وکرم سولنکی سرے کے ہیڈ کوچ مقرر
انگلینڈ کے سابق بلے باز وکرم سولنکی کو کاؤنٹی کرکٹ کلب سرے کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کلب نے اس کا اعلان جمعہ کو کیا۔
وکرم سولنکی سرے کے ہیڈ کوچ مقرر
سرے کاؤنٹی کلب کے ڈائریکٹر ایلیک اسٹیورٹ نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کی کوچ مقرر کرنے پر خوش ہیں جس کو کلب کے بارے میں گہرا علم ہو۔ انہوں نے کہا کہ وینٹو کے عہدے سے علیحدگی کے مشکل فیصلے کے بعد مجھے خوشی ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کلب کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔