اردو

urdu

By

Published : May 31, 2020, 10:07 PM IST

ETV Bharat / sports

نئی ہدایات کے تحت کھیلنے میں عجیب لگے گا: سنگاکارا

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ 'ان نئی ہدایات کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ نئے قوانین کھیل میں شامل تمام لوگوں کی بھلائی کے لئے ہیں۔ اگر سیکورٹی یا صحت کا ماحول نہیں رہے گا تو دماغ میں پھر سے وہی خیال آئیں گے کہ ہمیں اب کھیلنا چاہیے یا نہیں۔'

نئی ہدایات کے تحت کھیلنے میں عجیب لگےگا: سنگاکارا
نئی ہدایات کے تحت کھیلنے میں عجیب لگےگا: سنگاکارا

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر کمار سنگاکارا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے بارے میں کہا ہے کہ 'شروع میں ان قوانین کے تحت کھیلنا بڑا عجیب لگے گا لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سخت قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔'

آئی سی سی نے دراصل حال ہی میں اپنے تمام رکن ممالک کے لئے کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی وسیع ہدایات جاری کی تھیں جس کے متعلق سنگاکارا نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب بھی یہ کھیل دوبارہ سے شروع ہوں گے، کھلاڑیوں اور حکام کی صحت وحفاظت سب سے زیادہ اہم ہوگی۔'

سنگاکارا نے ایک پروگرام میں کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ نئی ہدایات کھلاڑیوں کو باندھ دیں گی اور دیکھنے میں یہ عجیب لگتی ہیں۔ مجھے تو سوچ کر ہی عجیب لگ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کھلاڑیوں اور حکام کی حفاظت اور صحت اولین ترجیح ہے۔ اس وقت صحت اولین ترجیح ہے۔ خطرے سے پاک ماحول برقرار رکھنے کی ذمہ داری سب کی ہے اور سب کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنا چاہئے جس سے خطرہ کم سے کم رہے۔'

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ 'ان نئی ہدایات کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ نئے قوانین کھیل میں شامل تمام لوگوں کی بھلائی کے لئے ہیں۔اگر سیکورٹی یا صحت کا ماحول نہیں رہے گا تو دماغ میں پھر سے وہی خیال آئیں گے کہ ہمیں اب کھیلنا چاہیے یا نہیں۔ ہمیں کھیلتے ہوئے واقعی ہوشیار رہنا اور یہ سمجھنا ہوگا کہ ان تمام نئے قوانین ممکنہ حد تک محفوظ بنانے کے لئے کوشش کرنی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details