پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے مطابق یہ پاکستانی کرکٹ کیلئے ایک شاندار خبر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کی سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھجوانے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی سے متعلق پی سی بی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے انہیں نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔