ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں کے نقصان پر 289 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کے اوپننگ بلے بازابھشیکا فرنانڈو اور دمتھ کرونارتنے نے شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 111 رنوں کی شراکت داری کی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے
ابھشیکا فرنانڈو50 رن بنا کرجوزف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ دمتھ کرونارتنے 52 رنوں کے انفرادی اسکور پر ہولڈر کے شکار بنے۔
اس کے بعد کوشال پریرا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رن بنا کر پال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈی سلوا (42رن)اور تھیسارا پریرا (32رن)کے ساتھ نمایاں اسکورررہے۔
سری لنکا نے میچ کے آخری 49.1 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 290 رن بنا کر ویسٹ انڈیز کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔