اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت - سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنوں سے شکست دے دی

فرنانڈو اور کوشال مینڈس کی سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 161 رنوں سے شکست دے ی۔

ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت
ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت

By

Published : Feb 26, 2020, 11:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:51 PM IST

تیسرے وکٹ کے لئے ریکارڈ ساز شراکت داری کے بعد گیندبازوں کی شاندار بالنگ کی بدولت سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنوں سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریزمیں دو صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت

سری لنکا کے 345 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 39.1اوورز میں 184 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز شائی ہوپ (51رن)اور سنیل امبرس(17رن) نے پہلے وکٹ کے لئے 64 رنوں کی شراکت داری کی ۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑکھڑا گئی۔

روسٹن چیش نے 20 رن،کیمار روش (21رن)اور نیکولس پوران (31رن) کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی پوتی ٹیم 39.1 اوورز میں 184 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت

سری لنکا کی جانب سے ڈی سلو ،سندکان کو تین تین جبکہ پردیپ کو دووکٹ ملے۔

اس سے قبل ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 345 رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز پر سری لنکا کی 161 رنوں سے جیت

نو رنوں پرم دووکٹ جلد گرنے کے بعد ابھیشکا فرنانڈو (127رن)اورکوسال پریرا (119رن)نے تیسرے وکٹ کے لئے ریکارڈ 239 رنوں کی شراکت داری کی۔

ابھیشکا فرنانڈو نے 123 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 127رن اورکوسال پریرا 119 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 119رن بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ تھیساراپریرا 36 رنوں کی مفید اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل کوچار اور جیسن ہولڈر کو تین وکٹ ملے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details