اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے تمام ممبران مستعفی

گزشتہ روز کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے قائم مقام صدر بیرس فورڈ ولیمز سمیت چھ ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد آج بقیہ چار ممبران نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

cricket south africa
cricket south africa

By

Published : Oct 26, 2020, 10:16 PM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے تمام ممبران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز مستعفی ہونے والے ممبران میں ڈونووین مے، ٹیبوگو سیکو، انجیلو کیرولین، جان موگودی اور ڈیوین دھرملنگم شامل ہیں۔ بورڈ کے باقی چار ممبران جولا تھامے، ماریس شومین، یوجینیا کولا امائیف اور یووکجی میمانی سیڈائل نے بھی استعفی دے دیا۔

بشکریہ ٹویٹر

جمعرات کو جنوبی افریقہ کرکٹ کی اعلیٰ ترین فیصلہ سازی کونسل نے بورڈ کے تمام ممبروں سے استعفی دینے کے لیے کہا تھا اور بورڈ کے تمام ممبران نے کونسل کے اس حکم کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

کونسل نے تمام بورڈ ممبران سے جمعرات کے روز ملک میں کرکٹ کی حالت اور سی ایس اے کے بارے میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد استعفی دینے کو کہا تھا۔ اس وقت بورڈ کے کسی بھی رکن نے استعفیٰ پیش نہیں کیا تھا اور سی ایس اے نے ایک بیان جاری کیا جس کی تصدیق کی گئی تھی۔

سی ایس اے نے آج ٹویٹ کیا کہ کونسل نے تمام بورڈ ممبران سے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کے مفاد میں استعفی دینے کے لیے کہا تھا۔ اب بورڈ کے تمام آزاد اور غیر آزاد ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details