اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےجنوبی افریقی ٹیم کا اعلان - بھارت کے خلاف 12 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں

جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 12 مارچ سے شروع ہونےو الی تین میچوں کیون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےجنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےجنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

By

Published : Mar 2, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:45 AM IST

بھارت کے خلاف 12 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے پیر کو 15 رکنی جنوبی افریقہ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے فاف ڈو پلیسس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےجنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

ڈو پلیسس گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ون ڈے کرکٹ کھیلنے اتریں گے۔ انہیں گھریلو زمین پر انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہوئی سیریز کے لئے آرام دیا گیا تھا۔

ڈو پلیسس نے اس دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی جس کے بعد كوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم کی کمان سونپی گئی۔ ان کے علاوہ بلے باز وین ڈیر ڈسین کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

بائیں ہاتھ کے اسپن بولر جارج لنزے کو بھی بھارت کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) کے سلیکٹر لنزا جوڈی نے کہاکہ ہندستان کے دورے کے لئے ہم نے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے اس سے ہم مطمئن ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال ٹی -20 سیریز کے دوران کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا اور ہم چاہتے تھے کہ ٹیم میں جارج لنزے کو شامل کیا جائے۔ بھارت کے حالات ان کے مطابق ہیں۔

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےجنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ تین میچوں کا پہلا مقابلہ 12 مارچ کو دھرم شالہ میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 15 مارچ کو لکھنؤ میں اور تیسرا میچ 18 مارچ کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کے دورے کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم اس طرح ہے:

كوئنٹن ڈی کوک (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیمبا باوما، ریسی وین ڈیر ڈسین، فاف ڈو پلیسس، کائل ویرنے، هینرچ كلاسین، ڈیوڈ ملر، زون زون اسمٹس، ادلے فهلكوايو، لنگی اینگدي، لتھو سپاملا، بيورن ہینڈرکس، اینرچ نورتجے، جارج لنزے، کیشو مہاراج ۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:45 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details