اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقی فاسٹ بالرکایگسوربادا پر ایک میچ کی معطلی

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر کایگسو ربادا کو انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ میچ میں غلط انداز میں جشن منانے کے سبب آئی سی سی کی جانب سے ایک میچ کے لیے معطلی کا سامنا کرناپڑا

By

Published : Jan 17, 2020, 11:36 PM IST

جنوبی افریقی فاسٹ بالرکایگسورباداپر ایک میچ کی معطلی
جنوبی افریقی فاسٹ بالرکایگسورباداپر ایک میچ کی معطلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے فاست بالر كایگسو ربادا کو انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے معاملے میں ایک میچ کے کیلئے معطل کیا ہے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بالرکایگسورباداپر ایک میچ کی معطلی

اس معطلی کی وجہ سے اب ربادا چار ٹسٹ میچوں کی سریز کے فائنل میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔

ربادا نے اپنی غلطی کو قبول کر لیا ہے اور انہیں میدان پر ان کے اشتعال انگیز رویے کے لئے ایک ڈيمیرٹ پوائنٹس بھی دیا گیا ہے۔

اس پابندی کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کو مکمل طور بیجا بتایا۔

جنوبی افریقی فاسٹ بالرکایگسورباداپر ایک میچ کی معطلی

وان نے لکھاکہ 'ربادا کو ایک وکٹ کے جشن کے لئے ایک میچ کی پابندی مل گئی، یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ اوور ریٹ اور سست کھیل کا کچھ نہیں ہوا۔ صرف ایک وکٹ کے جشن پر پابندی۔ یہ دنیا پاگل ہے'۔

انگلینڈ کے ہی سابق کپتان ناصر حسین نے بھی آئی سی سی کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔

میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ا سٹمپس سے پہلے تک چار وکٹ نکالے جبکہ انگلینڈ کے اوپنروں نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details