اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار - کرکٹ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے پاکستانی کرکٹ بورڈ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار

By

Published : Feb 14, 2020, 9:11 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:03 AM IST

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے کھلاڑیوں کی تھکن کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ اگلے ماہ ہونے والی ٹی -20 سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 22 مارچ سے تین میچوں کی ٹی -20 سیریز ہونی تھی۔لیکن کھلاڑیوں کے مصروف پروگرام کی وجہ سے تھکن کے سبب کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے فی الحال یہ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو پریس ریلیز جاری کر کے بتایا کہ سی ایس اے کھلاڑیوں کے مصروف پروگرام کی وجہ سے تھکن کے سبب فی الحال یہ دورہ نہیں کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ سیریز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاکہ ہم اگلے ماہ جنوبی افریقہ کی میزبانی کے لئے تیار تھے لیکن ساتھ ہی ہم سی ایس اے کے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان دورے پر نہیں بھیجنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان سے انکار

کھلاڑیوں پر تھکن کے اثرات کو دیکھ کر پروگرام طے کرنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور اس وجہ سے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ سی ایس اے جلد ہی اس مجوزہ سیریز کے لئے اگلے پروگرام کا اعلان کرے گا۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس سیریز کے لئے پرجوش ہیں اور اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ مجوزہ سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان کھلاڑیوں کے پروگرام کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details