اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا شکست - آسٹریلیا کے254 رنوں کے ہدف

اسمیٹ، ویرین اور کلاسن کی شاندارنصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں شکست دے کر سیریز پر 0۔3 سے قبضہ کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Mar 7, 2020, 11:53 PM IST

آسٹریلیا کے 254 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم نے محتاط انداز میں شروعات کی، سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 47 رنوں کی شراکت داری کی۔

ملن 23 رن بنا کر ہیزیل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہو ئے جبکہ کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی 26 رن بنا کر ووڈ کے دوسرے شکار بنے۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

اس کے بعد جان اسمیٹ اور ویرین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے 96 رنوں کی شراکت داری کی۔

کائل ویرین نے 50 گیندوں میں تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 50 رن بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

اس کے بعد جان اسمیٹ اور کلاسن نے چوتھے وکٹ کے لیے 79 رنوں کی اہم شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

اسمیٹ 12 چوکوں کی مدد سے 84 رن بنا کر کین رچرڈسن کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

جبکہ ہنریک کلاسن نے 63 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنوں کی غیر مفتوح اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو 45.3 اوورز میں چھ وکٹوں سے جیت دلائی۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

آسٹریلیا کی جانب سے جوس ہیزل ووڈ کو دو جبکہ کین رچرڈسن اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 254 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مرکس لابیوشین نے 108 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 108 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

اس کے علاوہ ڈی آرکی شارٹ(36رن)،میشل مارش(32رن)،کین رچرڈسن(24رن) اورکپتان ایرون فنچ (22رن) نے بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹجے اور جان جان اسمیٹ کو دو، دوجبکہ ڈوپاویلن اور پہلکووا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details