سابق بھارتی بلے باز اور کرکٹ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے کرکٹ شوکے دوران یہ بات کہی۔منجریکر نے کہا کہ آئی پی ایل گزشتہ 12 سالوں سے مسلسل کھیلا جا رہا ہے اور جب ہم جیت کا فیصد نکالتے ہیں تو اس سے چنئی سپر کنگز کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے۔
لیکن گزشتہ چند سالوں کے دوران ممبئی انڈینس نے کئی بار خطاب جیت کر اپنی دعویداری کو کافی مضبوط کیا ہے۔
سابق بھارتی بلے باز منجریکر نے کہا کہ ممبئی انڈینس نے چار بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ چنئی نے تین بار۔اگر ہم دیکھیں تو گزشتہ چند سالوں کے دوران ممبئی انڈینس ایک بہتر ٹیم کے طور پر ابھر رہی ہے۔
اس نے چنئی کے تسلط کو چیلنج کیا ہے۔ واقعی ممبئی انڈینس چنئی سے ایک بہتر ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔