اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'بمراہ کامیاب بالر ہوں گے' - بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز اور بھارت رتن سچن تندولکر

دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز بھارت رتن سچن تندولکر نے نوجوان تیز گیندباز جسپریت بمراہ کے جنم دن کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وہ کامیاب بالر ثابت ہوں گے۔

'بمراہ کامیاب بالر ہوں گے'
'بمراہ کامیاب بالر ہوں گے'

By

Published : Dec 6, 2019, 11:53 PM IST

بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز اور بھارت رتن سچن تندولکر نے جسپریت بمراہ کے 26 ویں جنم دن کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک اچھے گیندباز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں ان کے جنم دن کے موقع پر اہی دعادیے سکتا ہوں کہ جسپریت بمراہ مستقبل میں نہ بھارت بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب گیندبازہوں گے۔

'بمراہ کامیاب بالر ہوں گے'

سچن تندولکر نے کہاکہ بمراہ ورلڈکلاس بالر ہیں۔ ان میں ایک کامیاب بالر بننے کی تمام صلاحیت موجود ہے۔ ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے ۔ تسلسل ہی ایک کرکٹر کو کامیاب کرکٹر بناتاہے۔

ماسٹر بلاسٹر کاکہنا ہے کہ بمراہ کاایکشن مشکل ہونے کے باوجود ان کی گیندیں بالکل صحیح لائن لینتھ پرپڑتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں قدرتی صلاحیت موجود ہے۔
واضح رہے کہ جسپریت بمراہ کمر میں تکلیف کے سبب گزشتہ جولائی سے اب تک ٹسٹ میچ کھیل نہیں سکے۔ اس کے باوجود بھارتی تیز گیندباز آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹن بالروں کی فہرست میں برقرار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details