اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

بھارت رتن سچن تندولکر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے خواتین ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی خواتین ٹیم کو نیک خواہشات پیش کی ہے۔

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات
سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

By

Published : Mar 6, 2020, 7:38 PM IST

کرکٹ آئکن سچن تندولکر اور بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں پہلی بار پہنچنے پر خاتون ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ لڑکیاں خطاب جیت کر ملک کو فخر کا لمحہ فراہم کریں گی۔

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

سچن تندولکر نے ہندوستانی ٹیم کے لئے اپنے پیغام تہنیت میں کہاکہ میں خاتون ٹیم کو یہی پیغام دینا چاہوں گا کہ حال میں کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی دیں اور دباؤ بالکل بھی نہ لیں۔ اچھا کھیلیں اور ملک کے لئے اعزاز حاصل کریں۔وراٹ نے ٹویٹ کر بھارتی خاتون ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی خاتون ٹیم کو ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد۔ ہمیں آپ پر انتہائی فخر ہے اور فائنل مقابلے کے لئے نیک خواہشات۔

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

بھارتی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے کہاکہ ایک بھارتی ہونے کے ناطے خاتون ٹیم کے ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر میں بہت خوش ہوں۔ لڑکیوں کو مبارکباد، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

سابق دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ نے کہاکہ ہم سیمی فائنل مقابلہ دیکھنا پسند کرتے لیکن اندر دیو کے آگے کون جیت سکتا ہے۔ محنت کا اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ گروپ مرحلے کے تمام مقابلے جیتنے کا پھل ملا۔ فائنل میں پہنچنے کے لئے مبارک ہو۔وی وی ایس لکشمن نے بھی بھارتی خاتون ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ سیمی فائنل مقابلہ ہوتا تو بہت اچھا لگتا۔ ٹی -20 ورلڈ کے فائنل مقابلے میں پہنچنے کے لئے مبارک ہو۔

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی فائنل میں پہنچنے کے لئے خاتون ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ بھارتی نے دراصل انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جانے سے پہلی بار آئی سی سی خاتون ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

سچن اور وراٹ کی بھارتی خاتون ٹیم کو نیک خواہشات

آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو گروپ مرحلے میں بہتر ریکارڈ رکھنے والی ٹیم فائنل میں جگہ پاتی ہے۔

بھارت نے گروپ اے میں اپنے چاروں میچ جیتے تھے جبکہ انگلینڈ نے گروپ بی میں چار میں سے تین میچ جیتے تھے۔ خطاب کے لئے بھارت کا مقابلہ اتوار کو آسٹریلیا سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میلبورن میں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details