اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پرتھوی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ - ممبئی کے 20 سال کے بلے باز پرتھوی

نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا اپنے کندھے کی چوٹ سے ابھرکر بھارت اے ٹیم سے جڑنے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

پرتھوی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ
پرتھوی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ

By

Published : Jan 16, 2020, 11:44 PM IST

اس دوران ممبئی کے 20 سال کے بلے باز پرتھوی اپنے کندھے کی چوٹ سے ابھرکر بالکل فٹ ہو گئے ہیں۔

پرتھوی اس ماہ کے شروع میں کرناٹک کے خلاف رنجی میچ میں فیلڈنگ کرتے وقت میدان پر گر کر اپنا بایاں کندھا زخمی کر بیٹھے تھے اور ان کا نیوزی لینڈ کے دورے میں کھیلنا مشکوک نظر آ رہا تھا۔

پرتھوی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ

پرتھوی بھارت اے ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

بھارت اے ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے میں تین روزہ میچ اور دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں۔

بھارت اے کا دورہ ختم ہونے کے 11 دن بعد سینئر ٹیم 21 فروری سے نیوزی لینڈ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دوسری طرف

بھارتی تیزگیندباز بھونیشور کمار کی لندن میں ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور وہ بھارت لوٹ کر بنگلور میں ری هبلٹیشن سے گزریں گے

بھونیشور کمار کی لندن میں ہرنیا کی کامیاب سرجری

بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بھونیشور 9 جنوری کو لندن پہنچے تھے اور 11 جنوری کو ان کی سرجری ہوئی تھی۔

ان کے ساتھ ٹیم انڈیا کے فیزیو تھیراپسٹ یوگیش پرمار تھے۔بھونیشور اب بھارت لوٹیں گے اور ان کا بنگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی میں ری ہبلی ٹیشن شروع ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details