اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان - بنگلہ دیش سیریز ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان-بنگلہ دیش سیریز ملتوی
پاکستان-بنگلہ دیش سیریز ملتوی

By

Published : Mar 16, 2020, 6:50 PM IST

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم اپریل کو ایک ون ڈے میچ کراچی میں ہونا تھا اور اس کے بعد پانچ اپریل سے ایک ٹیسٹ میچ کرایا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تھا۔

پاکستان-بنگلہ دیش سیریز ملتوی

جس کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 44 رن سے ہرا دیا تھا۔

پی سی بی نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کر کے اس سیریز کو مستقبل قریب میں کرانے پر فیصلہ کرے گا۔

پی سی بی نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کے گھریلو ٹورنامنٹ ون ڈے پاکستان کپ کو بھی ملتوی کر دیا جو 25 مارچ سے ہونا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی دنیا کافی متاثر ہوئی ہے اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ یا تو ملتوی کئے گئے ہیں یا منسوخ ہو گئے ہیں ۔

پاکستان-بنگلہ دیش سیریز ملتوی

پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز ملتوی ہونے سے قبل ہندوستان اور جنوبی افریقہ، آسٹریلیا-نیوزی لینڈ اور سری لنکا-انگلینڈ کے درمیان سیریز کو بھی ملتوی کیا گیا تھا ۔

دنیا کے 135سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details