اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ مقام' - سری لنکا کی ٹیم

سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا مکمل طور پر محفوظ ہے اور انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ وہ ستمبر میں ون ڈے سیریز کے لئے یہاں دورے پر نہیں آئے۔

'پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ مقام'
'پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ مقام'

By

Published : Dec 19, 2019, 7:36 PM IST

پاکستان اور سری لنکا کو پہلے ستمبر میں ٹسٹ سیریز کھیلنی تھی لیکن اس پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ کو واپس پاکستان میں بحال کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے سری لنکا کی محدود اوور فارمیٹ کے لئے میزبانی کی تھی اور اس کے کامیاب انعقاد کے بعد ٹیسٹ سیریز منعقد کی ہے۔

'پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ مقام'

سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دے کر سری لنکا کی ٹیم کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے ستمبر میں دورے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں کرونارتنے بھی شامل تھے۔ لیکن یہ تمام کھلاڑی ٹسٹ سیریز کا حصہ ہیں۔

کرونارتنے نے کراچی ٹیسٹ سے پہلے کہاکہ میں اب اس بات سے دکھی ہوں کہ ون ڈے دورے کے لیے میں پاکستان نہیں آیا۔ اس وقت ہمارے لیے فیصلہ لینا بہت مشکل تھا۔ میں نے پاکستان کے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا تھا اور کچھ بھی مثبت نہیں تھا۔

سری لنکائی کھلاڑی نے کہاکہ ہماری ٹیم کے جو بھی کھلاڑی ون ڈے دورے کے لیے پاکستان آئے تھے انہوں نے یہاں کے بارے میں کافی مثبت باتیں بتائیں۔ ایسے میں سینئر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی نے سری لنکا کرکٹروں کو سربراہوں کی سطح کی سیکورٹی مہیا کرائی ہے، جبکہ اگلے آٹھ ہفتے میں بنگلہ دیش کے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی امید ہے، لیکن اس دورے کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

'پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ مقام'

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کا دورہ اور پاکستان سپر لیگ بھی اگلے سال میں پاکستان میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔

کرونارتنے نے کہاکہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان آنے کے لئے اپیل نہیں کر سکتا ہوں، لیکن میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پر ہم کافی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ جو لوگ ہماری حفاظت میں لگے ہیں وہ 100 نہیں بلکہ 100 فیصد سے زیادہ دے رہے ہیں۔ اس لئے ہم بالکل ٹھیک ہیں۔ ہم ڈنر کے لیے بھی جاتے ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ہے۔

پاکستان میں سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں کھلاڑیوں کو چوٹیں آئی تھیں اور چھ پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکا یا کسی بھی ٹیسٹ درجہ حاصل ٹیم نے پاکستان کا ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details