اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ - پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اور کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام درج کئے ۔

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ

By

Published : Feb 5, 2020, 11:54 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:45 AM IST

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اور کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام درج کئے ۔

اسٹار کیوی بلے باز روز ٹیلر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 21 سنچریاں بنا کر سابق جنوبی افریقن بلے باز ہرشل گبز کے ہم پلہ ہو گئے۔

اس طرح وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 12ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ

انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری سکور بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

ٹیلر نے ایک روزہ کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز سعید انور کو زیادہ سنچریوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔


دوسری طرف نیوزی لینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں میچ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، کیویز نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 348 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی ریکارڈ

اس سے قبل کیوی ٹیم نے 2007ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 347 رنز کا ہدف حاصل کر کے ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ دوسرا موقع ہے کہ بھارت کے خلاف کسی ٹیم نے بڑا ہدف حاصل کیا ہو۔

بھارت کے خلاف بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے، آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ برس موہالی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف 359 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details