کیوی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل نےمختصر فارمیٹ کے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کیلئے اپنے ریڈ بال کیریئر کا اختتام کر دیا ہے۔
33 سالہ ٹوڈ ایسٹل نے رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پانچ ٹیسٹ میچز میں آخری میچ کھیلا تھا۔
کیوی لیگ اسپنرکے ریڈ بال کیریئر کا خاتمہ ایسٹل نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہمیشہ ہی ایک خواب تھا اور مجھے اپنے ملک کی طویل عرصہ نائندگی کا اعزاز ملا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ ایک اہم مقام ہے لیکن اب ان کیلئے اسے برقرار رکھنا مشکل ہے۔
ایسٹل نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایس سی جی میں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع میرے لئے یادگار تجربہ تھا۔ نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن نے بھی ایسٹل کے ریڈ بال کیریئر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ۔
کیوی لیگ اسپنرکے ریڈ بال کیریئر کا خاتمہ واضح رہے کہ ایسٹیل نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 2005ء میں کیا، کینٹر بری میں اپنے کیریئر کے ابتدائی حصے میں اوپننگ بلے باز رہے۔ 119 فرسٹ کلاس میچوں میں ایسٹلی نے 4000 رنز بنائے اور 32.17 کی اوسط سے 334 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں کینٹر بری کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے 303 رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔