اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن

ابتدائی جھٹکے بعد گلین فلپس (65) کی شاندار نصف سنچری سے نیوزی لینڈ اے نے بھارت اے کے خلاف دوسرے غیر تسلیم شدہ میچ کے پہلے دن جمعہ کے روز پانچ وکٹ پر 276 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن

By

Published : Feb 7, 2020, 7:47 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:35 PM IST

گلین فلپس (65) کی شاندار نصف سنچری سے نیوزی لینڈ اے نے بھارت اے کے خلاف دوسرے غیر تسلیم شدہ میچ کے پہلے دن جمعہ کے روز پانچ وکٹ پر 276 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن

نیوزی لینڈ نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے تمام بلے بازوں نے رن جمع کئے۔ فلپس نے 80 گیندوں پر 65 رنز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

کپتان اور سلامی بلے باز ہامش ردرفورڈ نے 79 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن، ول ینگ نے 26 رنز، رچن رویندر نے 12 رنز، اور ٹم سيفرٹ نے 30 رن بنائے۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن

اسٹمپ پر وکٹ کیپر ڈین کلیور 115 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 46 اور ڈیرل مشیل نے 97 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنا کر کریز پر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 90 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 276 رن بنا لئے ہیں

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن

انڈیا اے کی جانب سے محمد سراج نے 58 رن پر دو وکٹ اور اویس خان نے 57 رن پر دو وکٹ لئے۔ شہباز ندیم کو 54 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details