اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل - ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے

بہترین فارم میں چل رہے بلے باز مینک اگروال کو زخمی شیکھر دھون کی جگہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل
شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل

By

Published : Dec 11, 2019, 8:22 PM IST

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے مینک اگروال کو زخمی شکھر دھون کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز اس کی اطلاع دی۔

شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل

دھون کو گھریلو ٹی۔20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران دہلی کی جانب سے مہاراشٹر کے خلاف کھیلتے ہوئے بائیں گھٹنے میں گہرہ کٹ لگ گیا تھا۔ اسی وجہ سے دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ ٹوئنٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہیں جس میں سنجو سیمسن کو ان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق دھون کے گھٹنے میں لگے ٹانکے کاٹ دیئے گئے ہیں لیکن ان کی زخم بھرنے میں ابھی وقت لگے گا اور انہیں میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہونے کے لئے بالکل فٹ ہونے کی ضرورت ہے جس میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے ۔

اگرچہ بورڈ نے جاری کی گئی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا کہ دھون کب تک واپس آ جائیں گے۔

شیکھردھون باہر،مینک اگروال بھارتی ون ڈے ٹیم میں شامل

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہیں جس کا پہلا میچ چنئی میں 15 دسمبر، دوسرا میچ 18 دسمبر کو وشاکھاپٹنم اور تیسرا میچ کٹک میں 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مینک فی الحال ڈنڈيگل میں رنجی ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں کرناٹک کے لیے تمل ناڈو کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ان کے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے سے اب وہ 17 دسمبر سے شروع ہو رہے رنجی میچ کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یہ اس سال مسلسل دوسرا موقع ہے جب مینک کو ون ڈے ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے انہیں آل راؤنڈر وجے شنکر کی جگہ ورلڈ کپ میں جگہ ملی تھی جن کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔

اس سال مینک بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں اور گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹس میں انہوں نے اچھی بلے بازی کی ہے۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کے گھریلو ٹیسٹ سیشن میں دو ڈبل سنچریاں اور ایک سنچری لگائی ہے اور وہ ٹاپ اسکورر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا تھا۔

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی مینک کی فارم کی تعریف کی ہے۔ اپنے گھریلو سیشن میں بھی مینک نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد وہ وجے ہزارے ٹرافی میں کرناٹک کے لیے کھیلنے اترے تھے اور ٹیم کے سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کھیلے تھے۔

مینک نے چھتیس گڑھ کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 69 رن بنائے تھے اور کرناٹک کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کیا. اس کے بعد مینک نے ہندوستان سی کے لیے بھارت اے کے خلاف ون ڈے دےودھر ٹرافی میں کھیلتے ہوئے 120 رنز کی اننگز کھیلی.
بھارتی ون ڈے ٹیم اس طرح ہے:۔
وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، مینک اگروال، لوکیش راہل، شريس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، کیدار جادھو، رویندر جڈیجہ، يجویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاهر، محمد سمیع، بھونیشور کمار۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details