اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لابوشین کی ایک اور سنچری

مارنس لابوشین (ناٹ آؤٹ 130) کی زبردست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹمپس تک نیوزی لینڈ کے خلاف تین وکٹ کے نقصان پر 283 رن بنا لئے۔

لابوشین کی ایک اور سنچری
لابوشین کی ایک اور سنچری

By

Published : Jan 3, 2020, 7:36 PM IST

سڈنی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 90 اوور کے کھیل میں پہلی اننگز میں دن کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا لئے ہیں۔

لابوشین کی ایک اور سنچری

پہلی اننگز میں لابوشین 130 رنز اور میتھیو ویڈ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ہیں۔ اسٹیون اسمتھ نے 63 رنز اور ڈیوڈ وارنر نے 45 رنز کی دیگر بڑی اننگز کھیلی۔

میزبان ٹیم کا آغاز بہت اچھا نہیں رہا اور اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جو برنس کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لئے 39 رن کی اننگ کھیلی۔ برنس کو کولن ڈی گرینڈهوم نے راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ کراکر آسٹریلیا کا پہلا وکٹ نکالا۔

برنس نے 39 گیندوں کی اننگز میں تین چوکوں کی مدد سے 18 رن بنائے۔وارنر نے 80 گیندوں کی اننگز میں تین چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

لابوشین کی ایک اور سنچری

وارنر اپنی 24 ویں نصف سنچری سے پانچ رن ہی دور رہ گئے تھے کہ نیل ویگنر نے انہیں گرینڈهوم کے ہاتھوں کیچ کراکر آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ ٹیم کے 95 رن کے اسکور پر نکال دیا۔ اس کے بعد لابوشین اور اسمتھ نے مل کر تیسری وکٹ کے لئے 156 رن کی سنچری شراکت کر ٹیم کو 251 کے اسکور تک پہنچایا۔

اسمتھ نے 182 گیندوں کی اننگز میں چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ اسمتھ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 27 ویں نصف سنچری ہے۔

انہیں بھی گرینڈهوم نے ٹیلر کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنا شکار بنایا۔ لابوشین ایک اینڈ سنبھال كر کھیلتے رہے اور 210 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

لابوشین کے ساتھ ویڈ دوسرے سرے پر 22 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انہوں نے 30 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر لابوشین کی یہ اس سیزن کی سات اننگز میں چوتھی ٹیسٹ سنچری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details