آئی پی ایل کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی منسوخی کی صورت میں بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کے انعقاد کی تجویز کرسکتا ہے
آئی پی ایل کو باقاعدہ شکل میں منعقد کرنا چاہئے لیکن بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بدھ کو منعقدہ اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں فیصلہ جولائی تک التوا کے بعد بی سی سی آئی دوسرے اختیارات پر غور کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ریاستی ایسوسی ایشنوں کو ایک خط لکھا ہے تاکہ اس سال آئی پی ایل کے لئے ناظرین سمیت دیگر اختیارات پر بات چیت کی جاسکے ۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے سی ای او وینکی میسور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کی شکل میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔ یہ ایک بہت ہی اہم چیز ہے۔ ہمیں زیادہ تر میچوں اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کو باقاعدہ فارمیٹ میں منظم کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر فرنچائزز جنہیں میں جانتا ہوں ان میں سے ایک یا دو نے اس بارے میں مختلف رائے دی ہے۔ لیکن جب میں ان سے آف لائن بات کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ انہیں غلط معلومات دی گئی ہیں۔ میرے خیال میں آئی پی ایل کے لئے ونڈو تیار کی جانی چاہئے جہاں اسے مناسب طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔