اردو

urdu

ETV Bharat / sports

' کورونا کے بحران کے دوران سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے' - سابق

بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے والے کرکٹ کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے۔

' کورونا کے بحران کے دوران سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے'
' کورونا کے بحران کے دوران سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے'

By

Published : Jun 9, 2020, 8:40 PM IST

کپل 11 جولائی کو دہلی گولف کلب میں دوسرے کھلاڑیوں سابق کرکٹر مرلی کارتک اور ملک کے ٹاپ گولفر شبھنکر شرما کے ساتھ خیراتی کاموں کے لئے ایک کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ارادہ سے چیریٹی گولف میچ میں شرکت کریں گے۔

' کورونا کے بحران کے دوران سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے'

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے مقابلے میں حصہ لینے کے بارے میں کہا کہ جب ملک کسی مشکل وقت سے گزر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جانب سے ہر ممکن مدد کریں جو ہم اپنی جانب سے کرسکتے ہیں۔

یہ ایک بہت اچھا قدم ہے اور یہ ایک کھلاڑی کے لئے انتہائی جوش و خروش کی بات ہے کہ ہمیں ملک کے بہترین گولفرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

اس چیریٹی میچ میں کپل کے جوڑیدار بننے جارہے ایشین ٹور فاتح اور ارجن ایوارڈ یافتہ گگن جیت بھلر نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کرکٹ اور گولف اس طرح کی ایک اہم پہل کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

دونوں کھیلوں نے کئی دہائیوں سے سماجی شمولیت کے لئے اپنے اپنے طریقوں سے کام کیا ہے۔ اس طرح کے اقدام کی اب بہت ضرورت ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اس میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details