نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیمسن نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ 'وراٹ اپنے کھیل کے بارے میں بہت سمجھدار ہیں اور ان میں صحیح فیصلے لینے کی صلاحیت ہے۔'
ان کے پاس فطری قابلیت کے ساتھ ساتھ مستقل طور پر بہتری لانے کی بھوک ہے۔ وہ ہر روز اپنے کھیل میں بہتری لانا چاہتے ہیں اور یہی چیز انہیں دنیا کا بہترین بلے باز بنا رہی ہے۔
وراٹ میں بہتری کی زبردست بھوک وراٹ اور ولیم سن دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں اور دونوں انڈر 19 کے زمانے سے ہی کھیل رہے ہیں۔ وراٹ اور ولیمسن دونوں بلے بازوں نے انڈر 19 ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
کیوی کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کو کم عمری ہی سے جانتے ہیں۔ ولیم سن نے کہا کہ ہاں ، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کو تیار ہیں۔ چھوٹی عمر میں ہی ان سے ملنا اور ان کا کیریئر آگے بڑھتا ہوا دیکھنا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں ہم صرف کھیل پر اپنے خیالات بانٹ چکے ہیں۔ اس وقت وراٹ دنیا کے صف اول کے بلے باز ہیں اور بیٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ نئے معیارات طے کررہے ہیں۔