انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال کا آئی پی ایل چھوٹے سائز میں ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل -13 کو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے یہ 15 اپریل تک کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔
آئی پی ایل چھوٹا ہو سکتا ہے ہندستان میں اس وقت 21 دن کا لاک ڈاؤن ہے جسے 14 اپریل کو ختم ہونا ہے۔ ان حالات میں یہ مشکل لگتا ہے کہ آئی پی ایل اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو پائے۔
بٹلر نے کہا کہ اس وقت کوئی خبر نہیں ہے۔ ہم نے شروع میں دیکھا تھا کہ اسے ملتوی کیا جا سکتا ہے اور فی الحال صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اب کوئی امکان بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ عالمی کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ منعقد ہو لیکن اس کا سائز چھوٹا ہو سکتا ہے۔
انگلینڈ کے وکٹ کیپر اس وقت انڈور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ 29 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس وقفے کا استعمال گھر میں وقت بتانے کے طور پر کر رہے ہیں۔
آئی پی ایل چھوٹا ہو سکتا ہے بٹلر کی قومی ٹیم کے ساتھی اور آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس کے ٹیم ساتھی بین اسٹوکس نے بھی کہا ہے کہ وہ خود کو تیار رکھنے کے لئے ٹریننگ کر رہے ہیں تاکہ یہ ٹی -20 ٹورنامنٹ جب شروع ہو تو وہ پوری طرح تیار ملیں۔