ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی -20 میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کے باقاعدہ تیسرے نمبر پر شوم کو بلے بازی کا موقع دیا گیا تھا۔ اس میچ میں وراٹ چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے لیکن 19 رنز ہی بنا سکے جبکہ شوم نے 54 رنز کی بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو 170 کے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ اگرچہ ہندستان یہ میچ آٹھ وکٹ سے ہار گیا جس سے وہ سیریز میں 1-1 کی برابری پر آ گیا ہے۔
میچ کے بعد شوم دوبے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں نائب کپتان روہت شرما نے بلے بازی سے پہلے اہم مشورہ دیا تھا جومیچ میں کافی کام آیا۔ بلے باز نے کہاکہ میرے لئے تیسرے نمبر پر بلے بازی کا موقع ملنا بہت بڑی بات ہے۔
ابتدا میں مجھ پر کافی دباؤ تھا کیونکہ یہ بین الاقوامی میچ ہے۔ لیکن بعد میں روہت بھائی نے مجھے مضبوطی اور بغیر خوف کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ ان جیسے سینئر کھلاڑی سے ایسے مشورہ ملنا بڑی بات ہوتی ہے
۔
بھارت نے لوکیش راہل (11 رن) اور روہت (15) کے وکٹ سستے میں گنوائے جس سے شوم پر بھی کافی دباؤ آ گیا تھا لیکن انہوں نے 30 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 54 رنز کی اننگز سے ٹیم کو سنبھالا۔