اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک - دوسرے ٹیسٹ میچ

زخمی ہونے کے سبب بھارتی فاسٹ بالر ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔ ایشانت شرما کی جگہ امیش یادو کو فرسٹ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے

ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک
ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

By

Published : Feb 28, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:53 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کواس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب فاسٹ بالر ایشانت شرما زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد ان کا اس مقابلے میں کھیلنا مشکوک مانا جا رہا ہے۔

ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

ایشانت کو گزشتہ جنوری میں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد پہلے میچ میں انہوں نے واپسی کی تھی۔

لیکن دوسرے میچ سے پہلے پریکٹس کے دوران انہیں پھر سے دائیں ٹخنے میں درد اٹھا اور وہ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔

ذرائع کے مطابق ایشانت نے اپنے درد کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا ہے اور ان کا دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک مانا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی جگہ فاسٹ بالر امیش یادو کو آخری الیون میں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ایشانت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

ایشانت نے اس سے پہلے جمعرات کو پریکٹس سیشن میں 20 منٹ بولنگ کی لیکن اس کے بعد انہیں ٹخنے میں درد محسوس ہوا اور وہ پریکٹس سیشن کو درمیان میں چھوڑ آرام کرنے چلے گئے۔

ایشانت کا جمعہ کو ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کے اس مقابلے میں کھیلنے پر کوئی فیصلہ ہوگا۔اس دوران بھارتی ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھرت ارون پریکٹس سیشن کے دوران امیش سے کافی دیر بحث کرتے نظر آئے۔

ایشانت نے پہلے مقابلے میں چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 68 رن دے کر پانچ وکٹ لئے تھے۔ اگرچہ ان کی چوٹ سنگین بتائی جا رہی ہے اور ایسے میں ٹیم مینجمنٹ ایشانت کے معاملے میں خطرہ نہیں اٹھانا چاہےگی ۔

بھارتی ٹیم دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ سے 0-1 سے پیچھے چل رہی ہے اور دوسرے مقابلے میں اس کی نظریں اس میچ کو جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے پر ٹکی ہوں گی۔

غور طلب ہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details